متحدہ عرب امارات میں ہجرت حضور اكرم (ص) كے حوالے سے پروگرام

IQNA

متحدہ عرب امارات میں ہجرت حضور اكرم (ص) كے حوالے سے پروگرام

12:49 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723154
بين الاقوامی گروپ: ۲۸ دسمبر كو متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی كی جامع مسجد " الشيخ زايد" میں ہجرت نبی اكرم (ص) كی ياد میں ايك پروگرام كا انعقاد كياگيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےمتحدہ عرب امارات كے سركاری خبررساں ادارے (WAM) سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام كا انعقاد محكمہ اوقاف و امور اسلامی كی طرف سے كيا گيا ہے۔ متحدہ عرب امارات كے محكمہ اوقاف و امور اسلامی كے سربراہ " حمدان بن مسلم المزروعی" نے كہا كہ اس موقع پر سيرت النبی (ص) اور آپ كے اخلاق كی فضيلت پر مختلف پروگرامز پيش كیے جائیں گے۔ انھوں نے كہا كہ پروگرام میں علمائے كرام اور دانشور حضرات ، ہجرت كے موقع پررونما ہونے والے واقعات ، ان كے اہداف اور اسی طرح نبی اكرم (ص) سيرت حسنہ پر عمل كرنے كے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔
338112
نظرات بینندگان
captcha