بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " سوريا نيوز'' نے لكھا ہے كہ قدس كے عيسائی رہنما " فوادالطوال" نے اس حوالے سےبتايا ہے كہ سولہویں پوپ بنڈيكٹ اس سفر كے دوران قدس كے شہريوں كے ہمراہ مشتركہ نماز ادا كریں گے اور اس علاقے كی آبادی كے مسائل و مشكلات كا نزديك سے جائزہ لیں گے ،یہ كسی بھی عيسائی پوپ كا پہلی بار قددس شريف كا دورہ ہو گا ۔ جرمنی سے تعلق ركھنے والے عيسائی رہنما " جوزف آلويس رایٹزنگر" تين سال پہلے عيسائی كيتھولك فرقہ كے سولہویں پوپ بنڈيكٹ منتخب ہوئے تھے۔ اس فرقے كا مركز ویٹيكن ہے ۔
338477