مراكش میں قرآن كے ايرانی قلمی نسخوں كی نمائش

IQNA

مراكش میں قرآن كے ايرانی قلمی نسخوں كی نمائش

12:54 - December 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1723712
بين الاقوامی گروپ: مراكش میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ہفتہ كے موقع پر مراكش كے دارالحكومت " رباط" میں قرآن كے ايرانی قلمی نسخوں كی نمائش لگائی گئی ۔
رباط میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانہ كے ترجمان" محمد شريف عسكری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ايران كا ثقافتی ہفتہ ۲۰ دسمبر سے ۲۵ دسمبرتك منايا گيااس موقعہ پر ايران كے معروف ثقافتی اداروں اور ثقافت و اسلامی تعلقات كے سربراہ مہدی مصطفوی اور مراكشی وزير ثقافت كی ملاقات بھی ہوئی۔ ثقافتی ہفتہ كے دوران قرآن كے قلمی نسخہ جات اور ايران كے ديگر دستكاری آثار كی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔ نمائش میں ركھے جانے والےقرآن كے طلا كاری اور لاجوردی آرٹ سے مزين قلمی نسخوں كا تعلق پانچویں، نویں، دسویں اورگيارہویں صدی سے بتايا جاتا ہے۔
338521
نظرات بینندگان
captcha