كينڈا میںمقيم مسلمانوں كا عظيم اجتماع

IQNA

كينڈا میںمقيم مسلمانوں كا عظيم اجتماع

11:33 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724241
بين الاقوامی گروپ: كينیڈا كے دارالحكومت ٹورنٹو میں"احيائےاسلام" كے عنوان سے تين روزہ اجتماع میں پندرہ ہزار سے زائد مسلمانوں نے شركت كی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے (Saphirnews) سے نقل كيا ہے كہ یہ اجلاس كينیڈا میں مقيم مسلمانوں كے ايك نوجوان گروپ كی جانب سے بلايا گيا ہے، اجلاس كا اہتمام كرنے والی كمیٹی كے تعلقات عامہ كے نمائندے نادر شيرازی نےبتايا كہ اجلاس كا موضوع "دعوت توحيد پر لبيك اورمغربی مسلمانوں كے لیے نبی كريم (ص) كی تعليمات كی تشريح" تھا۔ اس با رونق اجتماع میں دنيائے اسلام كے برجستہ خطباء جن میں امريكہ كے حمزہ يوسف، كينیڈا سے طارق رمضان اور جمال بدوی اور كويت سے طارق سويدانشركت كی ۔ اجلاس كے مہتمم " فوزان خان" نے اجلاس كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ اتنے بڑے شہر میںیہ اجتماع منعقد كرنےكا مقصد دنيا كی مختلف تہذيبوں ، اديان اور قوميتوں سےتعلق ركھنے والے لوگوں كے درميان اخوت اور بھائی چارے كی عملی تصويرپيش كرنا ہے۔ یہ اجلاس پچھلے آٹھ سال سے منعقد ہو رہا ہے اور اس سال اس میں كينیڈا اور شمالی امريكہ سے تعلق ركھنے والے پندرہ ہزار سے زائد مسلمانوں نے شركت كی۔
338547

نظرات بینندگان
captcha