بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ " الوطن" سے نقل كيا ہےكہ اسلامی تحقيقاتی ادارےكےايك ركن " نيك پيسگمان" نے بتايا كہ وزارت براے اعلی تعليم، اوتربخت يونيورسٹی، ايمسٹرڈم يونيورسٹی اور لایڈن يونيورسٹی كی طرف سے اسلامی تحقيقاتی ادارے كو بجٹ فراہم كيا جاتا تھا ليكن مذكورہ بالا اداروں كی عدم دلچسپی كی وجہ سے ادارہ تحقيقات اسلامی مزيد كام كرنے سے قاصر ہےاور نيا سال شروع ہوتے ہی ادارے كو بند كرديا جائے گا انھوں نے كہا كہ یہاں بسنے والے مسلمانوں اور معتدل عيسائيوں كے لیے ادارے كا بند ہوناايك اچھی خبر نہیں ہے۔ ياد رہے كہ اسلامی تحقيقاتی ادارہ ہالينڈ كے شہر لايدن میں پچھلے دس سال سے علمی و تہذيبی مطالعات پر تحقيقات كرتا رہا ہے۔
338401