شيخ بہائی كے دينی اور علمی آثار كو احيا كرنا چاہیے

IQNA

شيخ بہائی كے دينی اور علمی آثار كو احيا كرنا چاہیے

12:15 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724299
علم وفكر گروپ: شيخ بہائی كے اسلام، تشيع اور اہل بيت (ع) سے منسوب تمام آثار كو زندہ ہونا چاہیے۔
شيخ بہائی كی شخصيت پر تحقيقی ادارہ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين " قربان علی دری نجف آبادی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہےكہ محققين اور علمائے دين كا فريضہ ہے كہ شيخ بہائی جيسی عظيم شخصيت كے آثار كو زندہ ركھنے میں كوئی كوتاہی نہ كی جائے۔ دری نجف آبادی نے پچھلے ۵۰۰سال میں تاريخ اسلام اور تاريخ اہل بيت (ع) كےغير مكتوب گوشوں پر تحقيق اوران كی جمع آوری پر زور ديا۔ ايران كے اٹارنی جنرل نے كہا كہ شيخ بہائی كی شخصيت پر بہت سارا كام كيا جا سكتا ہے اوراس سلسلہ میں ارباب قلم سے تقاضا كرتے ہیں كہ وہ اپنی خدمات پيش كریں۔ انھوں نے شيخ بہائی كی كتاب كشكول كو ايك تين جلالی انسائيكلو پیڈيا كہا اور ميرداماد، محمد تقی مجلسی، مير فندرسكی اور شيخ حرعاملی كو شيخ بہائی كے ہونہار شاگرد قرار ديا۔
338702

نظرات بینندگان
captcha