(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") روزنامہ "Peninsula" كےمطابق پروگرام كی ميزبانی كے فرائض " Islam Online" كے مشير "داليا صلاح الدين" نے انجام ديئے پروگرام میں مختلف اسلامی مسائل پر سوالات اور ان كے جوابات پيش كیےگئے۔ پروگرام كو پيش كرنے كا ہدف ميلہ میں شركت كرنے والے افراد كو اسلام كے بارے میں صحيح اور دقيق معلومات كی فراہمی ہے۔ پروگرام میں انسانی حقوق ، اقليتوں كے حقوق، مذہبی آزادی اور عالمی سطح پر صلح و امن كے موضوعات زير بحث رہے۔ كتاب ميلہ كے افتتاح كےموقع پر قطر كے وزير ثقافت اور ايران كے سفير بھی موجود تھے۔ ميلہ میں ايرانی پبلشرز نے بھی شركت كی جن میں " الہدی" اور "مجمع تقريب مذاہب" قابل ذكر ہیں۔
338781