غزہ پر بھوك اور افلاس كی حكومت

IQNA

غزہ پر بھوك اور افلاس كی حكومت

12:10 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724306
بين الاقوامی گروپ: غزہ كے موجودہ حالات پر تبصرہ كرتےہوئے فرانس كے اخبار" لوموند" نے كہاہے كہ اس وقت غزہ میں خوراك كا بحران اسقدر شديد ہو چكا ہے كہ بھوك اور افلاس علاقے كے لوگوں كی زندگی كا حصہ بن چكے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" معا" ويب سائٹ سے نقل كيا ہےكہ غزہ كے بحران كے حوالے سے ابھی تك شائع ہونے والےاعداد و شمار كا حقيقت سےكوئی تعلق نہیں غزہ میں مقيم لوگ پچھلے پندرہ سال سے یہودی ظلم و ستم كے شكار ہیں اور ابھی تك اپنے بنيادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ كالم میں یہ بھی آيا ہے كہ اسرائيل كی جانب سے كی جانے والی ظالمانہ اور وحشيانہ كاروائيوں كا مقابلہ فلسطينی عوام كے بس سے باہر ہے۔ لوموند اخبار كے مطابق غزہ كی پٹی كا محاصرہ در حقيقت فلسطينی تنظيم حماس اور اسرائيلی حكومت كے درميان ہونے والی سازش اور اوسلو میں طے پانے والے معاہدہ كا نتيجہ ہے۔ اوسلو معاہدہ پر ۱۹۹۳ میں فتح كے سابق راہنما ياسر عرفات اور اسرائيلی وزير اعظم اسحاق رابين نے واشنگٹن میں دستخط كئے تھے معاہدہ پر دستخط كے وقت سابق امريكی صدر بل كلنٹن بھی موجود تھے جبكہ معاہدے سےپہلے ہونے والے مذاكرات ناروے كے دارالحكومت اوسلو میں انجام پائے تھے۔
338840

نظرات بینندگان
captcha