بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی عالمی نيوز ايجنسی (IINA) نے كہا ہے كہ حفظ قرآن فلاحی انجمن كے سربراہ " عبدالعزيز بن عبداللہ حنفی" نےبتايا ہے كہ یہ مقابلے پانچ عناوين پر مشتمل ہے۔ جن میں حفظ قرآن ، تجويد، مفرادت قرآن كے معانی وغيرہ شامل ہیں۔ عبدالعزيز بن عبداللہ حنفی نےمزيد كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآن كی خدمت ، قرآن كے مفاہيم اور معانی كی شناخت ،امت اسلامیہ كو اسلامی اور قرآنی تعليمات سےروشناس كروانا ، جوان نسل كو آيات الہی كی تلاوت كی طرف راغب كرنا ، قرآنی احكام پر عمل پيرا ہونا، آداب قرآنی سے آراستہ نسل كی تربيت اور قرآنی تہذيب كو سعودی معاشرے میںرائج كرنا ہے۔
338963