بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی (SPA) نے كہا ہے كہ ملك فہد قرآنی ادارے كے جنرل سيكرٹری اور "قرآنی تحقيقات" مجلہ كے چيف ایڈیٹر محمد بن سالم شديد العوفی نےكہا ہےكہ قرآنی مجلہ كے نئے ایڈيشن میں علوم قرآنی كی جديد علمی تحقيقات كو پيش كيا گيا ہے اور مختلف زبانوں میں ترجمہ قرآن كے مسائل، كے علاوہ قرآنی ماہرين كے مضامين بھی موجود ہیں۔ محمد عوفی نے كہا كہ یہ قرآنی مجلہ بہت ہی معتبرہے اورسال میں دو مرتبہ شائع كيا جاتا ہے ، سعودی عرب كے تعليمی ادارے اوريونيورسٹياںطلباء كی قرآنی معلومات میں اضافے كے لیے اس سےاستفادہ كرتی ہیں۔
338940