غزہ پر حملہ سلامتی كونسل كی لاپرواہی كا نتيجہ ہے

IQNA

غزہ پر حملہ سلامتی كونسل كی لاپرواہی كا نتيجہ ہے

11:26 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724896
بين الاقوامی گروپ: يمن كےصدر علی عبداللہ صالح نے اسرائيلی حملوں پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ غزہ میں بے گناہ فلسطينيوں كا قتل عام سلامتی كونسل كی لاپرواہی كا نتيجہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی " صبا نیٹ" سے نقل كيا ہے كہ غزہ كا محاصرہ اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی غير ذ مہ دارانہ پاليسی كا نتيجہ ہے ہفتہ كا دن تاريخ كا سياہ دن ہے جس دن سيكڑوں فلسطينی جوان اور بچے بے گناہ قتل كیے گئے۔ انھوں نے ۲۷ دسمبر كے اسرائيلی حملوں كو متعصبانہ اور وحشيانہ قرار ديتے ہوئے سلامتی كونسل سےمطالبہ كيا كہ حملوں كو فورا ختم كرائیں۔ انھوں نے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كی بڑہتی ہوئی جارحيت كو روكنے كےلیے اسلامی سربراہی كانفرنس كا ہنگامی اجلاس منعقد ہونا چاہیے۔ يمن كےصدر كے دفتر سےجاری ہونے والے بيان میں اسرائيل كی جانب سے كئے گئےحملوں اور فلسطينی عوام كے قتل عام كی شديد مذمت كی گئی۔
339448
نظرات بینندگان
captcha