بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے "Elmoudjahid" سے نقل كيا ہے كہ اسلامی سربراہی كانفرنس كے جنرل سيكرٹری " كمال الدين احسان اوغلو" نے اسرائيل كی وحشيانہ كاروائيوں كے سلسلے میں بيان ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كے حالیہ حملے بين الاقوامی قوانين اور جنيوا معاہدے كی سراسر مخالفت ہیں ۔ انھوں نے تاكيد كی كہ عالمی معاشرے كو اس ظلم و بربريت كے خلاف اپنے قطعی موقف كو ظاہر كرنا ہو گا۔ انھوں نے فلسطينی تنظيموں سے باہمی اختلاف كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا اور دشمن كے خلاف متحد اور متفق ہونے پر زور ديا۔
339369