روسی مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی حملہ كی شديدمذمت

IQNA

روسی مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی حملہ كی شديدمذمت

12:16 - December 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1725515
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا نے خبررساں ايجنسی " ايرنا" سے نقل كيا ہے۔ كہ روس كے معروف مسلمان راہنماوں نے اسرائيل كے غزہ پر حملے اور اس كے نتيجے میں سينكڑوں مسلمانوں كی ہلاكت پر شديد مذمت كی ہے۔
ايرنا كو انٹرويو ديتے ہوئے ايشائی روس كی مسلم تنطيم كے سربراہ نفيق اللہ آشيراوف نے كہا كہ ہر صاحب عقل اور ذی شعور انسان ان حملوں كی مذمت كرتا ہے۔ مفتيان روس كی شوری كے سربراہ نے كہا كہ اس حملے سے ظاہر ہو گيا ہے۔ كہ یہوديوں كے نزديك انسانی خون كی كوئی اہميت نہیں،روس كے شہر ولگا كےمسلمانوں كے سربراہ مقدس بيبارس نے سلامتی كونسل سے مطالبہ كيا ہے كہ خون كی ہولی كو جلد از جلد بند كرايا جائے۔ انہوں نے سانحہ غزہ پر بعض مسلم ممالك كی مصلحت آميز خاموش كو باعث شرم قرار ديا۔ دوسری طرف روسی وزارت خارجہ كے ترجمان نے ۲۷ دسمبر كے حملوں كے فوری خاتمہ كا مطالبہ كيا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha