غزہ كے مظلوموں كی امداد میں قرآنی انجمنوں كا موثر كردار

IQNA

غزہ كے مظلوموں كی امداد میں قرآنی انجمنوں كا موثر كردار

11:42 - January 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1725937
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآنی انجمنیں غزہ كے مظلوموں كی امداد اور انسان دوستانہ تعاون فراہم كرنے میں موثر كردار ادا كر رہی ہیں۔
قرآنی انجمنوں كے سرگرم كاركن" سيد علی سرابی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی انجمنوں كے عوام سے بہت گہرے تعلقات ہیں اوروہ غزہ كے مظلوموں كی حمايت اور امداد جمع كرنے میں موثر كردار ادا كر رہی ہیں۔ انھوں نے اسرائيلی جارحيت كی پر زور مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اب ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم ان ستم ديدہ فلسطينيوں كی امداد كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآنی سرگرميوں میں مصروف ادارے انسان دوستانہ كاروائيوں اور امداد رسانی جيسے امور میں پيش پيش ہیں۔ انھوں نے امريكہ اور اسرائيل پر سخت الفاظ میں تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ دشمنان اسلام مسلمانوں كی قوت و طاقت سے ہر اساں ہو كر ايسی ظالمانہ كاروائياں كر رہے ہیں۔انہیں جان لينا چاہیے كہ آج فلسطينی قوم اسلامی محاذ كی نمائندگی كر رہی ہے اور پوری دنيا كے مسلمان ان كی حمايت كرر ہے ہیں۔
340025
نظرات بینندگان
captcha