(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") (Angola Press) كے مطابق OICكے ايك اہلكار نے فرانسيسی سركاری خبررساں ادارہ AFP كو بتايا ہےكہOICكی مجلس عاملہ كی سطح پر ايك اجلاس طلب كيا گيا جس میں OICكے تمام اركان كو مدعو كيا گيا ۔ انھوں نے تاكيد كی كہ اس اجلاس میں مجلس عاملہ كے اركان كے علاوہ شام ، سينيگال، سعودی عرب، فلسطين اور دوسرے ممالك بھی شريك ہوئے۔ سينيگال كے صد عبداللہ د واد نے جو OICكےموجود صدر بھی ہیں۔ اعلان كيا كہ حماس كے صدر " خالد مشعل" نے كہا ہے كہ اگر اسرائيل غزہ پر اپنی جارحيت ختم كرے تو ہم بھی اس كشيدگی كو ختم كرنے كے لیے تيار ہیں۔
341405