(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " Xinhua" كے مطابق حسنی مبارك نے نئے عيسوی سال كے موقع پر ٹيلی ويژن پروگرام میں اسرائيل سےغزہ پر فضائی حملوں كے بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ مزيد تعجب انگيز بات یہ ہے كہ مصری صدر نے اسرائيل كے غزہ پر فضائی حملوں كی شديد مذمت بھی كی ہے۔ ياد رہے كہ حسنی مبارك كا یہ بيان اس وقت آ رہا ہے جب اسرائيلی حملوں اور غزہ پر محاصرہ كے نتيجہ میں ۳۸۰ سے زائد لوگ جاں بحق اور ۷۰۰ سےزيادہ افراد زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں۔
341589