(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " Daily Times" كےمطابق یہ شہر جو اپنی رنگينيوں میں مشہور ہے عزاداری كا لباس پہنے سوگواری كی تصوير پيش كر رہا ہے۔ شہر میں جہاں گانے بجانے كی محفلیں ہو رہی تھیں آج وہاں نوحوں كی صدائیں گونج رہی ہیں ،تھیٹروں اور سينما گھروں میں فلموں اور ڈراموں كی بجائے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی نے جگہ لے لی ہے۔ ماہ محرم الحرام كے احترام میں لوگوں نے اپنی خوشی كی رسموں كو موخر كر ديا ہے۔ حالیہ چند دنوں میں لوگوں كی خريداری كی اشياء بھی تبديل ہو گئی ہیں، اب لوگ سياہ كپڑے ، علم ، علم كے پنجے ، زنجير اور امام حسين (ع) اور ان كے اصحاب كی زندگی كے متعلق كتابیں خريد رہےہیں۔ اسی طرح نذرونياز اور جگہ جگہ دودھ اور پانی كی سبيلوں كا بھی خاص انتظٓام كيا گيا ہے۔
341789