سڈنی كےمسلمانوں كا اسرائيلی جارحيت كےخلاف مظاہرہ

IQNA

سڈنی كےمسلمانوں كا اسرائيلی جارحيت كےخلاف مظاہرہ

12:36 - January 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1727209
بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كےمعروف شہرسڈنی سے تعلق ركھنے والے مسلمانوں نےنماز جمعہ كےبعد اسرائيلی جارحيت كےخلاف مظاہرہ كيا اور اسرائيل كی وحشيانہ بمباری كی شديد مذمت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق (The age) اخبار نے لكھا ہے كہ سڈنی كے مختلف علاقوں سے تعلق ركھنے والے مسلمانوں نے نماز جمعہ كے بعد" لےكمبا" پارك میں جمع ہو كر اسرائيل كی غزہ پر وحشيانہ بمباری كےخلاف احتجاجی مظاہرہ كيا ہے۔ مظاہرين نے آسٹريلوی حكومت اور تمام مغربی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ غزہ كے بحران كو ختم كرنے كے لیے فوری اقدامات كریں۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيلی بمباری ، مسلمانوں كی وحدت میں كسی قسم كا خلل ايجاد نہیں كر سكی ۔ سڈنی كے مسلمانوں كے رہنما " ابراہيم ابو محمد" نے مظاہرہ سے خطاب كرتے ہوئے مغربی ممالك سے مطالبہ كيا كہ اسرائيل كے خلاف واضح موقف اپناتے ہوئے اسے جنگی جرائم كا مرتكب قرار ديكرعالمی عدالت میں مقدمہ چلائیں۔
342464

نظرات بینندگان
captcha