يورپی يونين كا غزہ كے حق میں بيان

IQNA

يورپی يونين كا غزہ كے حق میں بيان

12:34 - January 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1727219
بين الاقوامی گروپ: يورپی يونين نےاپنے حالیہ اجلاس كے آخر میں ايك بيان صادر كيا ہے جس میں اسرائيل اور حماس سے جنگ كو فوری طور پر بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی " Kuna" نے كہا ہے كہ يورپی يونين كے وزرائے خارجہ كا حالیہ اجلاس مشرق وسطی كی صورتحال كے بارے میںمنعقد ہوا جس میں اسرائيلی بمباری پر تبادلہ خيال كيا گيا ہے اور غزہ كے بحران سے نمٹنے كےلیے كمیٹی تشكيل دی گئی ۔ يورپی يونين كے بيان میں فوری جنگ بندی اور غزہ كے تمام راستوں كو كھولنے كی تاكيد كی گئی ہے۔ اس غرض سے جلد ہی ايك اعلی سطحی وفد مشرق وسطی كا دورہ كرے گا، فلسطين اور اسرائيل كی موجودہ صورتحال كا نزديك سےجائزہ لے گا۔ يورپی يونين كے وزرائے خارجہ نے امدادی كاروائيوں میں تيزی كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ادويات ، كھانے پينے كی اشياء، ايندھن، اور خون پہنچانے كی ضرورت كے علاوہ راستوں كا كھلا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
341717
نظرات بینندگان
captcha