غزہ پر اسرائيلی حملے درحقيقت اسلامی تشخص پر حملے ہیں

IQNA

غزہ پر اسرائيلی حملے درحقيقت اسلامی تشخص پر حملے ہیں

12:37 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727815
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل نے غزہ پر وحشيانہ اور غير انسانی حملے كر كے بيك وقت غزہ كے مظلوم اور نہتے عوام اور ان كے اسلامی تشخص پر حملہ كيا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") بحرين كے روزنامہ "الوقت " كے مطابق بحرين كے شيعہ رہنما آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے بحرين كے دارالحكومت منامہ كی مسجد امام صادق (ع) میں جمعہ كے خطبہ میں كہا كہ اسرائيلی جارحيت كے خلاف احتجاجی مظاہرے سب پر واجب ہیں۔ انھوں نے كہا كہ یہ صرف اور صرف عالم عرب كی غفلت اور بے حسی كا نتيجہ ہے كہ اسرائيل كو یہ جرائت ہوئی كہ آج مسلمان بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں پر زمينی اور ہوائی حملے كر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی اظہار افسوس كيا كہ ايك طرف اسرائيل غزہ پر مسلسل حملے كر رہا ہے اور دوسری طرف عرب حكام اسرائيل سے تعلقات بڑھانے كی باتیں كر رہے ہیں۔ بحرين كے شيعہ راہنما نے عاشورہ اور مقصد امام حسين پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ ہمیں وحدت، اخوت اور بھائی چارے كے فروغ كے لیے امام حسين (ع) كی ذات كو مشعل راہ قرار دينا چاہیے۔
342815

نظرات بینندگان
captcha