بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ" Peninsula" كےمطابق عرب يورولوژی يونين كے سربراہ " عادل الدايل" نے واضح كيا كہ انسائيكلو پیڈيا كا مقصد اسلامی طب اور طريقہ علاج پر ايك جامع كتاب كی تشكيل ہے۔ عادل الدايل اور ان كی زوجہ "ناہيد الزہير" پچھلے بيس سال سےاسلامی طب میں تحقيق كر رہے ہیں۔ انھوں نے بتايا سولہویں صدی سے ليكر آج تك اس ميدان میں ترقی نہیں ہوئی اور خطرہ ہے كہ كہیں اسلامی طب اپنی رہی سہی ساكھ بھی كھو نہ دے۔ عادل الدايل نے كہا كہ اسلامی طب در حقيقت ايك انتہائی پچيدہ دقيق اور منطقی نظام پر مشتمل ہے اور مسلمان ماہرين طب كے لیے ضروری ہے كہ وہ اس سلسلے میں اس انسائيكلو پیڈيا سے بھر پور استفادہ كریں۔ يونين كے صدر نے كہا كہ وقت كی ضرورت ہےكہ آج كے جديد دور میں اسلامی طب پر دوبارہ كام كيا جائےاورماضی كی طرح آج بھی مسلمان اطباء كی طرف سے تجويز كردہ ادوايات كا استعمال كيا جائے۔
342784