بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی امور كے ترجمان محمد حسين رئيس زادہ نے كہا كہ جامعۃ الازہر اور دنيا كے دوسرے اسلامی مراكز نےتوقع كے خلاف رد عمل دكھايا ہے ۔ انھوں نے كہا كہ علماء كا فريضہ بنتا ہے كہ وہ لوگوں كی اس طرح سے تربيت كریں كہ كسی بھی ظالم اور جابر كو ہمت نہ ہو كہ وہ ان كے ساتھ ظلم يا زيادتی كر سكے۔ اسی طرح لبنان میں ايرانی ترجمان نے بھی اميد ظاہر كی ہے كہ سعودی عرب اور مصر كے علماء اسرائيلی جاحيت اور ظلم كےخلاف آواز اٹھائیں گے اور اپنی اپنی حكومتوں كو بھی یہ پيغام پہنچائیں گے۔ انھوں نے واضح كيا كہ اسرائيل كےحالیہ حملوں كا مقصد صرف حماس كو ختم كرنا ہے اور اس كو حماس كےجانباز مجاہدوں كی طرف سے سخت مزاحمت كا سامنا ہے۔
342479