اسرائيل كی جارحيت ختم ہونی چاہیے: عطا اللہ حنا

IQNA

اسرائيل كی جارحيت ختم ہونی چاہیے: عطا اللہ حنا

14:01 - January 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1728278
بين الاقوامی گروپ: فلسطينی آرتھودكس پادريوں كے سربراہ عطا اللہ حنا نے دنيا بھر كے كليساوں سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كی وحشيانہ اور ظالمانہ كاروائيوں كو روكنے میں اپنا كردار ادا كریں۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") اردن كے روزنامہ "الدستور" كے مطابق عطا اللہ حنا نے دنيا بھر كی عيسائی برادری سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ اسرائيل كی كھلی جارحيت اور ۱۵ لاكھ افراد كے محاصرہ كو ختم كروانے میں اپنا كردار ادا كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی غنڈہ گردی اس حد تك بڑھ گئی ہے كہ اب مساجد اور گرجا گھر بھی ہدف بنائے جا رہے ہیں۔ عطا اللہ حنا نےان واقعات پر دنيا كے مختلف ممالك كی طرف سے خاموشی پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا كہ اس سلسلسے میں گرجاگھروں كے سربراہ كليدی كردار ادا كر سكتے ہیں۔ آخر میں انھوں نے غزہ میں محصور پادری الاكيسیں كی جرات اور شجاعت كی داد دی جنہوں نےاس مشكل گھڑی میں بھی غزہ اور غزہ كی عيسائی اور مسلمان برادری كو تنہا چھوڑنا گوارا نہیں كيا۔
343559
نظرات بینندگان
captcha