بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "براثا نيوز" نے لكھا ہے كہ حوزہ علمیہ نجف اشرف كےعالم دين "السيد ہاشم " نے مجالس عزاسے خطاب فرمايا۔ انھوں نے كہا كہ امام حسين (ع) نے سرزمين كربلا میں قيام كر كےتاريخ كا رخ بدل كر ركھ ديا اور اس عظيم قربانی كے ذريعہ بن امیہ كی استبدادی حكومت كا چہرہ عياں كر كے اسلام اور سنت رسول كو ہميشہ كے لیے زندہ كر ديا ہے۔ السيد ہاشم نے كہا كہ امام حسين (ع) كا قيام انبيائے الہی كی رسالت كا عملی نمونہ ہے اور امام حسين (ع) كے اس عظيم واقعہ كی ياد منانا اور عزاداری كی محافل منعقد كرنا ضروری اور واجب ہے۔ مجالس كے آخر میں ابوہادی الشامر نوحہ خوانی كرتے رہے ہیں۔
344275