بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "العرب آن لائن" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ OIC كےجنرل سيكرٹری " احسان اوغلو" نے كہا ہے كہ یہ منصوبہ اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ كے حالیہ اجلاس كے نتيجے میں سامنے آيا ہے جو سعودی عرب كے شہر جدہ میں منعقد كيا گيا تھا۔ انھوں نے كہا كہ غزہ كے ستمديدہ مسلمانوں كی امداد كے لیے OICكی نگرانی میں اسلامی ممالك كی فلاحی تنظيموں كا ايك ادارہ بنايا گيا ہے۔ جو خوردو نوش كی اشياء، ادويات اور دوسری روزہ مرہ استعمال كی اشياء غزہ پہنچائے گا۔ احسان اوغلو نے كہا كہ اس منصوبے كا مقصد غزہ كے لوگوں كو رنج و مصيبت میں سہارا دينا اور ضروريات زندگی فراہم كرنا ہے۔ اسلامی سربراہی كانفرنس كے جنرل سيكرٹری نے مزيد كہا كہ سلامتی كونسل كی طرف سے اسرائيلی حملوں كے خلاف قرارداد كا پاس نہ ہونا انتہائی قابل افسوس ہے اور OIC ، عرب ليگ اور دوسرے عالمی اداروں سےملكر اسرائيلی حملے روكنے كےلیے جدوجہد جاری ركھے گی۔
344357