كويت میں " مجھے قرآن سكھا و" پروگرام كا آغاز

IQNA

كويت میں " مجھے قرآن سكھا و" پروگرام كا آغاز

12:37 - January 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1729383
بين الاقوامی گروپ: انجمن احيا ئےاسلامی ورثہ كويت كی جانب سے پورے كويت میں " مجھے قرآن سكھاؤ" پروگرام شروع ہو گيا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") كويتی اخبار " الوطن" كے مطابق " انجمن احيائےاسلامی ورثہ كويت" كے صدر طلال الظفيری نے كہا ہے كہ اس پروگرام كا مقصد حفظ قرآن كےمراكز میں قرآنی كورسز كروا كر معاشرے كو قرآن كے رنگ میں رنگنا ہے۔انھوں نے كہا كہ " مجھے قرآن سكھاؤ " پروگرام ايك ماہ تك جاری رہے گا جس میں قرآنی مراكز كے ممبران كے علاوہ كويتی عوام بھی حصہ لے سكتے ہیں۔ طلال الظفيری نے واضح كيا كہ اس پروگرام میں حفظ ، قرائت ، تجويد، تفسير اور دوسرے قرآنی موضوعات كے دلچسپ كورسز كروائے جائیں گے۔
345504
نظرات بینندگان
captcha