(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "محيط" كے مطابق يوسف قرضاوی نے اسرائيل سے مخاطب ہو كر كہا ہے كہ تم ظالموں سے خدا انتقام لے گا۔ تمہاری نابودی اب بہت نزديك آن پہنچی ہے۔ قرضاوی نے مغرب اور خاص طورپرامريكہ كی بے حسی پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ دنيا كی قيادت كرنے كی اہليت نہیں ركھتا ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جديد ٹيكنالوجی كو ظالم كے اختيار میںدينا بہت بڑا ظلم ہے اور خدا ايسے ظلم كا حساب لے گا۔ انھوں نے امت مسلمہ سے مخاطب ہو كہا كہ افسوس! آپ سب غزہ میں ہونے والی ظالمانہ كاروائيوں كو ديكھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
345365