قطر میں" مستقبل كے معمار" سيمينار كا انعقاد

IQNA

قطر میں" مستقبل كے معمار" سيمينار كا انعقاد

12:02 - January 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1729882
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ جنوری كو قطر كے دارالحكومت دوحہ میں "مستقبل كے معمار" سيمينارمنعقد ہورہا ہے جس میں دنيا بھر سےمسلمان نوجوان شركت كریں گے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") روزنامہ "Peninsula" كے مطابق اس تين روزہ سيمينار میں ۷۵ ممالك سے تقريباً ۳۰۰ مسلمان نوجوان شركت كریں گے اور عصر حاضر میں مسلم امھ كو درپيش مختلف مسائل پر تبادلہ خيال كریں گے۔ سيمينار كا مقصد دنيا میں مسلمانوں كی طرف سے امن ، سلامتی اور بھائی چارے كے فروغ كے لیے ايك تحريك كا قيام ہے۔ سيمينارمیں شدت پسندی ،اسلام اور مغرب كے درميان روابط كے فروغ اوراسلام اور مسلمانوں كی حقيقی تصويراجاگر كرنے كوششوں كاجائزہ اور مسلم امہ كو درپيش مشكلات كا حل تلاش كيا جائے گا۔
345604

نظرات بینندگان
captcha