بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "اسلام آن لائن" نےلكھا ہےكہ عاموس عوز نے اسرائيلی اخبار "يديعوت آحارونوت" میں ايك مضمون تحريركيا ہےجس میں غزہ پر اسرائيلی حملوں كواسرائيل كے لیے نقصان دہ قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ان حملوں سےاسرائيل كےاندر سياسی ، معاشی اور سماجی بحران پيدا ہو جائے گا اور حالات لبنان كی جنگ كے بعد سے كہیں زيادہ بد تر ہو جائیں گے۔ اسرائيلی عہدہ داروں كا خيال تھا كہ غزہ پر حملے سے فلسطينی عوام حماس سے متنفرہوجائیں گےليكن حملوں كو دو ہفتوں سے زيادہ وقت گزرجانے كے باوجود حماس كی مقبوليت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ فلسطين كے ۶۷ اديب ، شعراء اور مصنفين نے ايك متفقہ بيان صادر كيا ہے جس میں اسرائيلی فوج كے غزہ سے فوری انخلاء كا مطالبہ كيا گيا ہے۔ اسرائيل جنگ كےمخالف یہودی شعراء اور مصنفين نے غزہ میں بے گناہ لوگوں كے قتل عام پر بھی شديد نكتہ چينی كی ہے۔ یہودی ادبيوں اور مصنفين كے بيان كو عرب ممالك میں بہت قدر كی نگاہ سے ديكھا جارہا ہے۔
347127