بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپور ٹ كے مطابق "الجريزہ نیٹ" نے كہا ہے كہ عمرو موسی نے اجلاس كےحوالے سے كہا ہے كہ اجلاس قطر كی درخواست پرعرب ممالك كے وزرائے خارجہ كی سطح پر بلايا گيا ہے جس میں غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ اجلاس میں اسرائيل كی طرف سے غزہ پر انسانيت سوز مظالم اور اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی قرارداد پر عملدرآمد نہ كرنے كے حوالے سے بھی بات چيت ہو گی۔ عمروموسی نے اسرائيل كی طرف سے تمام عالمی قوانين كی خلاف ورزی اورغزہ پروحشيانہ حملوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ غزہ میں حالات بہت ہی خراب ہیں، عالمی برادری كو چاہیے كہ سنجيدگی كا مظاہرہ كرتے ہوئے فوراً نوٹس لے۔ انھوں نے كہا كہ عرب ليگ غزہ كے شہريوں كی حفاظت اور ضروريات زندگی كی فراہمی كے لیے بھرپوركردار ادا كررہی ہے ۔ قطركی حكومت نے عرب ممالك كے وزرائے خارجہ كے اجلاس كا مقصد اسرائيلی جارحيت كا سد باب اور فوری طور پر اسرائيل كو كوئی جواب دينا بتايا ہے۔
346435