(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "اسلام آن لائن" كے مطابق مصر كی جرنلسٹ يونين كی صدر عبير سعدی نے بتايا كہ ميوزيم میں غزہ پر اسرائيل كی جانب سے وحشيانہ كاروائيوں اوراس كے نتيجہ میں معصوم اور نہتے فلسطينی بچوں بوڑھوں اور خواتين كی تصاوير پيش كی گئی ہیں۔ انھوں نے مزيد بتايا كہ ميوزيم كا مقصد صیہيونيت كےمكروہ چہرہ سے پردہ اٹھانا اور امت مسلمہ و عرب ا قوام كو اسرائيل كے خلاف بيداركرنا ہے۔ عبير سعدی نے كہا كہ ميوزيم میں اسرائيل كی حالیہ ظالمانہ كاروائيوں كی رپورٹس دنيا كی مختلف زبانوں میں پيش كی گئی ہیں۔ اس كے علاوہ اسرائيل كی جانب سے استعمال ہونے والے مہلك ہتھياروں كی تصويریں بھی ميوزيم میں شامل كی گئی ہیں ۔ آخر میں انھوں نے ميوزيم كے ايك پيج كے بارے میں بتاتے ہوئے كہا كہ اس پيج پر آپ چھ جنوری كو غزہ كے شمالی علاقہ آنزوا كے فلسطينی كيمپ " مدرسہ الفاخورۃ" پر اسرائيلی بمباری اور اس میں شہيد ہونے والے ۴۳ افراد اور متعدد زخمی افراد كی تصاوير ديكھ سكتے ہیں۔
347590