غزہ میں ماحولياتی آلودگی كا خطرہ

IQNA

غزہ میں ماحولياتی آلودگی كا خطرہ

13:00 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731931
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كےفلسطينی پناہ گزينوں كے امور كے ادارے " آنروا" كے سربراہ جان جينگ نے خبردار كيا ہے كہ غزہ میں مختلف بيماريوں اور وبا كے پھيلنے كا شديد خطرہ پيدا ہو چكا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") كويت كےسركاری خبررساں ادارے (KUNA) كے مطابق جان جينگ نے ايك نيوز كانفرنس میں كہا كہ غزہ میں پانی اور بجلی كے نہ ہونے كی وجہ سے وبائی امراض كے پھوٹ پڑنے كا شديد خطرہ ہے۔ جان جينگ نے كہا كہ غزہ كے لوگ پچھلے ايك ہفتہ سے پانی كی شديد قلت سے دوچار ہیں ليكن ابھی تك پانی كی پائپ لائن درست نہیں ہوسكی ہے۔ اسرائيل اگر تين گھنٹے كی مہلت دے تو ان لائنوں كو مرمت كيا جا سكتا ہے۔ جان جينگ نے خبردار كيا كہ غزہ كا نظام صحت مكمل طور پر تباہ ہو چكا ہے۔ اكثر اوقات بجلی غائب رہتی ہے ۔ ايك طرف اسرائيل نے ہوائی اور زمينی حملوں سے غزہ كے طبی مراكز اور شہر كے انفراسٹركچر كو مكمل طور پر تباہ كر ديا ہےاور دوسری طرف انسانی ہمدردی كی بنياد پر مختلف ممالك سے آنے والی امداد كے راستے میں ركاوٹیں كھڑی كر رہا ہے۔
348193
نظرات بینندگان
captcha