غزہ كی تباہ حالی كے بچوں پر خطر ناك اثرپڑیں گے ۔ اقوام متحدہ

IQNA

غزہ كی تباہ حالی كے بچوں پر خطر ناك اثرپڑیں گے ۔ اقوام متحدہ

12:59 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731932
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كی كمیٹی نے خبردار كيا ہے كہ غزہ كے بچوں پر تباہی اور جنگ كے خطرناك نفسياتی اثرات پڑسكتے ہیں۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " المنار" ويب سائٹ كے مطابق اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كی كمیٹی كے ۱۸ ماہرين نے بيان ديا ہے كہ اسرائيل كی وحشيانہ كاروائياں اور جنگ میں ممنوعہ اسلحہ كا استعمال غزہ میں آنے والی نسلوں كے لیے خطرناك اثرات چھوڑےگا۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ بين الاقوامی قوانين ہرگز اس بات كی اجازت نہیں ديتے كہ جنگ میں بچوں اورغيرمسلح افراد كو نشانہ بنايا جائے ليكن اسرائيل نے تمام قوانين كو پاوں تلے روند ديا ہے۔ كمیٹی نے " مدرسہ الفاخورہ" پر اسرائيلی حملے كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے ۔ ياد رہے كہ مدرسہ الفاخورہ ايك مہاجر كيمپ تھا جس پر اسرائيل نے حملہ كر كے ۴۳ بچوں كو موت كے گھاٹ اتارديا تھا۔
348161
نظرات بینندگان
captcha