انڈونيشيا میں بلدیہ كے كاركنوں كو تلاوت قرآن كا حكم

IQNA

انڈونيشيا میں بلدیہ كے كاركنوں كو تلاوت قرآن كا حكم

12:02 - January 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1732445
بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا كی رياست "سوماترا'' كے شہر پادانگ كے ميئر نے حكم ديا ہے كہ بلدیہ كاركنوں كے لیے ضروری ہے كہ كام شروع كرنے سے پہلے روزانہ ۱۰ منٹ قرآن مجيد كی تلاوت كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ" جكارتہ پوسٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر پادانگ كے ميئر نے كہا ہے كہ قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہونے كی وجہ سے بلدیہ كےكاركنوں میں زيادہ نظم و ضبط ديكھنے میں آئے گا۔ انھوں نے كہا كہ تلاوت قرآن مجيد كی تلاوت كا پروگرام اس سے پہلے محكمہ پوليس میں شروع كيا گيا تھا جس كے بڑے اچھے نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كی تلاوت انسان كی روح كو پاكيزہ اور دل كو برائيوں سے پاك كرتی ہے۔ ياد رہے كہ انڈونيشيا اسلامی ممالك میں سب سے زيادہ آبادی والا ملك ہے جہاں تقريبا بيس كروڑ مسلمان آباد ہیں ۔
348976
نظرات بینندگان
captcha