بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ریڈكراس كے صدر انتھونی جيرالڈ نے " رویٹرز العربیۃ" كو ايك انٹرويو میں كہا كہ غزہ میں موجود، كوئی بھی مكان رہنے كے لیے موزوں نہیں دوسری طرف اسرائيل كے بری، بحری اور فضائی حملوں كے بعد غزہ میں محصور افراد كے لیے كوئی پناہگاہ نہیں۔ جيرالڈ نے مزيد كہا كہ انسانی حقوق كی تنظيموں كے لیے غزہ میں رہ كر خدمات انجام دينا روز بروز خطرناك ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے ہو سكتا ہے كہ ہم اسرائيل سے بات چيت كر كے غزہ كے زخميوں كے لیے ايمبولينسوں كا مناسب انتظام كر سكیں۔ جيرالڈ نے اسرائيل كے بغير وقفے كے حملوں پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كی پٹی میں محصور افراد انتہائی كسمپرسی كی حالت سے دو چار ہیں۔ اسرائيلی ٹينكوں نے اس شہر كو شمال اور جنوب كی طرف سے گھير ركھا ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ اگرچہ ریڈكراس كمیٹی ابھی تك جاں بحق ہونے والے افراد كی تعداد معلوم نہیں كر سكی ليكن پھر بھی وہ اسرائيلی حملوں كے باوجود فلسطين كو ترك نہیں كرے گی ۔ فلسطينی ڈاكٹروں كے مطابق اب تك اسرائيل كی جارحانہ كاروائيوں كے نتيجہ میں ۹۰۰ سےزائد افراد جاں بحق ہو چكے ہیں۔
348335