بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ " صوت العراق" كے مطابق نجف كے شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ قاسم الطائی" نے ايك بيان جاری كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ ونزويلا كے صدر ہوگو شاويز كے اسرائيلی سفير كو اپنے ملك سے نكالنے كے اقدام كو پوری اسلامی دنيا میں سراہا گيا ہے۔ انھوں نے اسرائيل كے وجود كو دنيا بھر كے لیے ايك خطرہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اگر بين الاقوامی ادارے عدل و انصاف سے كام ليتے تو كبھی بھی غزہ كے نہتے اور مظلوم عوام جن میں اكثر بچے ، بوڑھے اور خواتين ہیں۔ كو اپنی جان كی قربانی نہ دينا پڑتی۔ آيت اللہ قاسم الطانی نے غزہ پر اسرائيلی حملوں كے بارے میں عرب حكام كی خاموشی پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اب یہ جنگ براہ راست صیہونی طاقتوں اور مسلمانوں كے درميان ہے۔
349106