سعودی عرب میں سولہویں قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں سولہویں قرآنی مقابلوں كا آغاز

13:16 - January 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1732526
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر رياض كی امام محمد بن سعود اسلامك يونيورسٹی میں يونيورسٹی سطح كے اسٹوڈنٹس كےمابين حفظ قرآن و احاديث نبوی (ص) كے مقابلوں كا فائنل راونڈ شروع ہو گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سعودی اخبار" الرياض " كے مطابق ان مقابلوں كے منتظم اعلی عبدالمحسن بن محمد بن معمر نے بتايا كہ یہ مقابلے سعودی عرب میں اسلامی تہذيب و ثقافت كے چوبيسویں قومی فيسٹيول كا حصہ ہیں۔ انھوں نے كہا كہ یہ مقابلے حفظ قرآن كريم اور حفظ احاديث " نبوی (ص)" كی سطح پر منعقد ہوں گے اور ان كا ہدف اسٹوڈنٹس میں حفظ قرآن كريم اور احاديث نبوی كو ترويج دينا ہے۔ عبدالمحسن بن محمد بن معمر نے بتايا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كے حوالے سے تمام تفصيلات شائع كر دی گئی ہیں۔ مقابلوں كےاختتام پر نماياں مقام حاصل كرنے والوں كے درميان سعودی عرب كے وزير اوقاف صالح بن عبدالعزيز آل شيخ اور قومی فيسٹيول كمیٹی كے نائب صدر متعب بن عبداللہ بن عبدالعزيز اور دوسرے سركاری عمائدين كی موجودگی میں انعامات تقسيم كیے جائیں گے۔
349314

نظرات بینندگان
captcha