بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سعودی عرب كے اخبار" الوطن" كے مطابق كلچرل سنٹر رماز كے چيئرمين" ہشام قنديل" نے بتايا كہ اس نمائش میں اسرائيل كی جانب سے كی گئی وحشيانہ كاروائيوں كے نتيجہ میں قتل ہونے والے نہتے فلسطينی عوام اور اس علاقہ میں ہونے والی نسل كشی كو تصاوير میں پيش كيا گيا ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ اس چار روزہ نمائش كو برقرار كرنے كا مقصد سعودی عرب كے عوام كو اسرائيلی جارحيت اور انسانيت سوز كاروائيوں كے بارے میں زيادہ سے زيادہ آگاہ كرنا ہے۔ آخر میں ہشام قنديل نے بتايا كہ نمائش میں پيش كی جانے والی تمام تصاوير كلچرل سنٹر كی ركن خواتين طالبات نے جمع كی ہیں۔
349047