ادب وآرٹ گروپ: ايران میں اسلامی انقلاب كے تيس سال مكمل ہونے پر لاہورمیں ايرانی كلچرہاؤس كی جانب سے ۴ فروری سے ۱۱ فروری تك عشرہ فجر كے سلسلہ میں ايرانی آرٹ كی نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ايرانی كلچر ہاؤس لاہور كے مطابق اس نمائش میں اسلامی انقلاب كے بعد ايران میں ہونےوالی ترقی بالخصوص نقاشی، خطاطی ، اور ثقافتی ترقی كو دكھايا گيا ہے۔ نمائش میں ايران كے صوبہ خراسان رضوی، شمالی خراسان ،جنوبی خراسان اور صوبہ گلستان كے آرٹسٹ شركت كریں گے۔
349422