اسپين میں پہلے اسلامی اسكول كاسنگ بيناد

IQNA

اسپين میں پہلے اسلامی اسكول كاسنگ بيناد

13:19 - January 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1732973
بين الاقوامی گروپ: اسپين میں مسلمان اقليت كے سربراہ(Malik Ruiz) نے خبر دی ہے كہ اسپين كے شہر قرناطہ میں پرائمری كلاسوں كےطلباء كے لیے اسلامی اسكول قائم كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےسعودی عرب كی خبررساں ايجنسی "IINA"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ (Malik Ruiz) نے اس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسكول كے منصوبے پر ۲۰۰۵ء سے كام ہو رہا ہے اور اسپين كی وزارت تعليم كی طرف سے اس منصوبے كی منظوری كے بعد عنقريب اس كی تعميرات كا كام شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس اسكول میں اسلامی عقائد اور اسلامی تعليمات كی تعليم دی جائے گی۔ جس میں مسلمان طلباء كے علاوہ دوسرے مكاتب فكر كے طلباء بھی تعليم حاصل كر سكتے ہیں۔ ياد رہے كہ یہ اسلامی اسكول ۲۰۱۰ء سےاپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كر دے گا۔
349926

نظرات بینندگان
captcha