بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ" Islamonline" كے مطابق اسرائيل كے مسلسل حملوں كی وجہ سے بعض عرب اور مغربی ممالك نے اسرائيلی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائيل كی فروٹ يونين كے صدر " ايلان اشل " نے كہا ہے كہ بہت سے ممالك نے ہمارے ساتھ تجارت بند كر دی ہے اور بہت سے معاہدے بھی ختم كر دیے ہیں۔ جن كی وجہ سے ہمارا فروٹ گوداموں میں خراب ہو رہا ہے۔ فروٹ يونين كے صدر نے كہا كہ معاہدے ختم كرنے والےممالك میں زيادہ تر سكينڈينوين ممالك شامل ہیں۔ خود برطانیہ كی كافی ساری كمپنيوں نے بھی ہمارے ساتھ تجارت ختم كر دی ہے۔ صدر نے كہا كہ بعض برطانوی اخبارات میں لوگوں سے مطالبہ كيا جا رہا ہے كہ وہ اسرائيل كے ساتھ ہر قسم كے تجارتی تعلقات ختم كریں۔ تركی كی كامرس يونين نے اسرائيل كے ساتھ كاروبار بند كر ديا ہے۔ اسی طرح ملائيشيا كے تاجروں نے بھی امريكی اور اسرائيلی مصنوعات كے بائيكاٹ كے لیے كمیٹی تشكيل دے دی ہے۔
349413