مفتی مصر كی غزہ كے لوگوں كو زكوۃ دينے كی درخواست

IQNA

مفتی مصر كی غزہ كے لوگوں كو زكوۃ دينے كی درخواست

11:41 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733446
بين الاقوامی گروپ: مصر كے مفتی " علی جمعہ " نے مسلمانوں سے درخواست كی كہ وہ اپنے اموال كی زكات غزہ كے مظلوموں كو دیں كيونكہ اس وقت وہ زكوۃ كے سب سے زيادہ مستحق ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " المحيط" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " علی جمعہ" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ غزہ كے لوگوں كو زكوۃ دينا اور دشمن كو غزہ كی سرزمين سے نكال باہر كرنے كے لیے ان كی مدد كرنا راہ خدا میں جہاد كے حكم میں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دين اسلام میں صرف مسلحانہ دفاع كو ہی جہاد نہیں كہتے بلكہ جہاد كلام اور جہاد اموال بھی ہے۔ مصر كے مفتی نے عربی اور اسلامی ممالك سےدرخواست كی ہے كہ وہ غزہ كے مظلوموں كو اپنے اموال كی زكوۃ دے كر غزہ كی تعمير نو میں شريك ہوں۔
250140

نظرات بینندگان
captcha