يمن: غزہ میں جہاد كے متمنی نوجوانوں كے لیے ٹريننگ كيمپ

IQNA

يمن: غزہ میں جہاد كے متمنی نوجوانوں كے لیے ٹريننگ كيمپ

11:52 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733457
بين الاقوامی گروپ: يمن كےشہر صفاء كی " الايمان يونيورسٹی " میں ايران كے تعاون سے ايك فوجی تربيتی كيمپ كا افتتاح كيا گيا ہے جس میں غزہ كی پٹی میں جہاد كے متمنی نوجوانوں كو خصوصی تربيت دی جائيگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" خبررساں ويب سائٹ " العرب آن لائن" كے مطابق یہ كيمپ ايران، يمن اور قطر كے باہمی تعاون سے بنايا گيا ہے اور اس كيمپ كی سرپرستی كے فرائض يمن كے عالم دين اور الايمان يونيورسٹی كے پرنسپل شيخ عبدالمجيد زندانی ادا كریں گے۔ شيخ عبدالمجيد زندانی نے كہاكہ جو كوئی بھی غزہ كے نہتے اور مظلوم عوام كی مدد كرنا چاہتا ہے اس كے لیے الايمان يونيورسٹی كے تربيتی كيمپ كے دورازے كھلے ہیں۔ انھوں نے تمام عرب ممالك سےبھی مطالبہ كيا ہے كہ وہ اپنے ممالك میں اس طرح كے تربيتی كيمپ منعقد كر كے حماس اور فلسطين كی مدد كریں۔ ياد رہےكہ امريكی حكومت حماس كی حمايت كی وجہ سےشيخ عبدالمجيد زندانی كو دہشت گرد افراد كی فہرست میں شامل كر ركھا ہے دوسری طرف يمن حكومت كا كہنا ہے كہ اگر شيخ عبدالمجيد زندانی كے خلاف كوئی ثبوت ملتا ہے تو ان كے خلاف كوئی بھی كاروائی صرف يمن كے اندر ہی ہو گی۔ يمن كے صدر علی عبداللہ صالح نے تمام ممالك سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ كے بے گناہ افراد كےدفاع كے لیے تمام رضاكاروں كو سہوليات فراہم كریں۔
350251

نظرات بینندگان
captcha