غزہ، اسرائيلی مظالم كی ايك نئی داستان

IQNA

غزہ، اسرائيلی مظالم كی ايك نئی داستان

11:53 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733475
آرٹ گروپ: غزہ میں ہونی والی غير موزون جنگ كی تاريخ انسانيت میں مثال نہیں ملتی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے فلم ڈائڑيكٹر شفيع آقا محمديان نے كہا انسانی حقوق كے دفاع كا راگ الاپنے والےممالك اسرائيلی مظالم پر ہونٹ سیے بیٹھے ہیں جبكہ پوری دنيا میں عوامی سطح پر بھر پور احتجاجی مظاہرے لوگوں كی بيداری كا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انھوں نے فلمی دنيا سے تعلق ركھنے والے افراد سے خطاب كرتے ہوئےكہا كہ فلم انڈسٹری ان مظالم كی منظر كشی میں بہتر كردار ادا كر سكتی ہے ليكن اس كے لیے ايك خطير رقم كی شديد ضرورت ہے اگر حكومت ايران ہمارے لیے یہ اسباب فراہم كرے تو ہم اسرائيلی پروپيگنڈہ كا موثر جواب دے سكتے ہیں۔ آخر میں انھوں نے نيوز چينلز كی كاركردگی كو سراہتے ہوئے كہا كہ غزہ كی صحيح كوريج كی وجہ سے پوری دنيا اسرائيل كے خلاف اٹھ كھڑی ہوئی ہے اور یہ ايك بہت بڑی كاميابی ہے۔
350624
نظرات بینندگان
captcha