اسلام آباد میں (ہفتہ ثقافت ايران) كا انعقاد

IQNA

اسلام آباد میں (ہفتہ ثقافت ايران) كا انعقاد

11:46 - January 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1733980
ثقافتی گروپ: انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كی ۳۰ ویں سالگرہ كی مناسبت سے اسلام آباد میں ہفتہ ثقافت منايا جائے گا۔ اس كا اہتمام اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ادارے نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ادارے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ہفتے كے دوران ايك نمائش لگائی جائے گی۔ جس میں ايرانی فنكاروں كے آثار اور انقلاب اسلامی ايران كے موضوع پر تصاوير كی نمائش كی جائے گی، اس كے علاوہ سكرين پر ايرانی سينما كی چار فلمیں بھی دكھائی جائیں گی۔
350921
نظرات بینندگان
captcha