روس كےڈاكٹروں كی غزہ روانگی

IQNA

روس كےڈاكٹروں كی غزہ روانگی

12:35 - January 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1734370
بين الاقوامی گروپ: روس كےچائلڈ سپيشلسٹ ڈاكٹروں كی ايك ٹيم گذشتہ روز ماسكو سے غزہ روانہ ہو گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " Rianovosti" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ڈاكٹروں كی یہ ٹيم ہيلتھ يونين كی درخواست پرغزہ گئی ہے۔ ڈاكٹروں كی اس ٹيم میں چائلڈ سرجن ، نيوروسرجن اورجنرل سرجن موجود ہیں۔ ہيلتھ يونين ايك غير سركاری ادارہ ہے كہ جس نے پوری دنيا سے ڈاكٹروں كو غزہ میں بچوں كی مدد كے لیے فلسيطن آنےكی دعوت دی ہے۔ ياد رہےكہ غزہ میں اسرائيلی حملوں كےنتيجے میں ۱۳۰۰ افراد لقمہ اجل بنے تھے جن كی اكثريت غير فوجی افراد پر مشتمل تھی اور ان حملوں میں بچوں كی بھی بڑی تعداد ہلاك يا زخمی ہوئی تھی۔
351637
نظرات بینندگان
captcha