الجزائر میں " غزہ" كے نام پرمسجد تعمير كی جائےگی

IQNA

الجزائر میں " غزہ" كے نام پرمسجد تعمير كی جائےگی

12:34 - January 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1734371
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كےعلاقہ " سفينجۃ" میں غزہ كے لوگوں سے يكجہتی اوراسرائيل سے نفرت كے اظہار كے لیے " غزہ " كےنام پر مسجد تعمير كی جائےگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ الجزائر كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الجزائر كےوزير اوقاف ابوعبداللہ غلام اللہ نےكہا ہے كہ مسجد كے لیے ۴۸۰ مربع میٹر زمين وقف كی گئی ہے اور اس میں ۹۵۶ نمازيوں كے لیے ايك ہال تعمير كيا جائےگا۔ رپورٹ كے مطابق الجزائر كے وزيراوقاف نے اس مسجد كا نام " غزہ " ركھنے پر شہريوں كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ اس نام كا انتخاب غزہ كے لوگوں سے اظہار يكجہتی كے لیے عمل میں آيا ہے۔ غلام اللہ نےفلسطين كےمختلف گروہوں سےدرخواست كی كہ دشمن كے مقابلے میں متحد ہوجائیں۔
351682
نظرات بینندگان
captcha