سعودی عرب میں حفاظ خواتين كے اعزاز میں تقريب

IQNA

سعودی عرب میں حفاظ خواتين كے اعزاز میں تقريب

10:58 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1734935
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں حفظ قرآن سنٹر برائے خواتين كی طرف سےسعودی عرب كی حفاظ خواتين كے اعزاز میں سالانہ تقريب منعقد ہوئی۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") سعودی سركاری خبرايجنسی "SPA" كےمطابق تقريب میں ۱۴۲۹ھ كے دوران سعودی عرب میں حفظ قرآن كا اعزاز حاصل كرنے والی ۱۷ خواتين كو وزارت اوقاف و اسلامی اموركے ذيلی ادارہ برائے قرآنی امور كی طرف سے قيمتی انعامات پيش كیےگئے۔ حفظ قرآن سنٹر برائے خواتين كے ناظر عبدالرحمن بن محمد الفارس نے بتايا كہ تقريب كا مقصد خواتين كے درميان حفظ قرآن كريم كا فروغ اورمعاشرے میں قرآنی و اسلامی تہذيب اور اقدار كی ترويج ہے۔ انھوں نے قرآنی مراكز كی كاركردگی پر روشنی ڈالتے ہوئےكہا كہ حفظ قرآن انفرادی تربيت ، معاشرتی اصلاح اور اخروی فلاح كا باعث ہے۔ سعودی عرب كے قرآنی مراكز كے ناظر اعلی ناصر الكندری نے اس بات پر زور ديا كہ معاشرہ كو قرآن كريم كے مقرر كردہ اصولوں پر چلانے اور نوجوانوں كی اسلامی تربيت كے لیے قرآنی مراكز كو مزيد كام كرنے كی ضرورت ہے۔
350920

نظرات بینندگان
captcha