خواتين تفسير قرآن لكھ سكتی ہیں: الازہر

IQNA

خواتين تفسير قرآن لكھ سكتی ہیں: الازہر

10:55 - January 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1734941
بين الاقوامی گروپ:الازہر كے تفسير قرآن ريسرچ سنٹر كے صدر نے كہا ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے علماء نے قرآنی ريسرچ اسكالر مصری خاتون كريمان حمزہ كو تفسيرقرآن لكھنے اور شائع كرنے كی اجازت دے دی ہے ۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") انٹرنيشنل اخبار" الشرق الاوسط" كے مطابق محمد الراوی نے اخبارسے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خواتين كے لیے الازہر كی طرف سے تفسير كی اجازت تبليغی امور میں مرد و خواتين كے درميان مساوات كی دليل ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسلامك ريسرچ آرگنائزيشن قرآن كے سلسلے میں ہونے والی ہر قسم كی تحقيقات كا اعلی ترين ادارہ ہے جوقرآن اور تفسيركے بارے میں ہونے والی تحقيقات پر خصوصی توجہ ديتا ہے۔ تحقيقاتی ادارہ كے چيئرمين عبدالظاہرابوغزالۃ نے كہا ہے كہ كريمان حمزہ كی طرف سے كی گئی ۲۰ پاروں كی تفسير كی تائيد كردی ہے اور ان ۲۰ پاروں كی تفسير كو تمام تفسيری اور فقہی كتابوں كی روشنی میں ديكھا اور پركھا گيا ہے۔ انھوں نے كريمان حمزہ كی تفسير كے بارے میں بعض مفسرين كی تنقيدی رائے كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ كريمان حمزہ نے مرد و خواتين كے احكام كو درست اور دقيق انداز میں پيش كيا ہے۔
351252

نظرات بینندگان
captcha