بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" خبررساں ويب سائٹ" Energy Publisher" كے مطابق اسلامی ہوٹلوں كے شرعی اصولوں كے مطابق ہونے كی وجہ سےانكی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ خليج فارس سے تعلق ركھنے والے ممالك كی وجہ سے ان ہوٹلوں كی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔ سال ۲۰۰۸ ء میں ان ممالك كی جانب سے ۱۲ ارب ڈالر سے زائد رقم سيروتفريح كے لیے خرچ ہوتی ہے۔ اس كے علاوہ مشرق وسطی كے مسلمان يورپ، امريكا، شمالی افريقہ اور ايشيا كے بعض ممالك كے مسلمان بھی ان ہوٹلوں سے استفادہ كر رہے ہیں۔ مسلمانوں كے ان ہوٹلوں میں رہنے كی وجہ ان ہوٹلوں میں حلال اور پاك غذا اور اسلامی پروگراموں كا انعقاد ہے۔ ماہرين كا كہنا ہے كہ اس وقت تك ان ہوٹلوں سے ۶۰ ارب ڈالر سے زيادہ منافع حاصل ہوا ہے اور سالانہ ۲۰ فی صد كی شرح سے ان ہوٹلوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
351340